ETV Bharat / state

وقف بورڈ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

اس احتجاجی مظاہرے میں شامل طلبا، اپنے ہاتھوں میں تختی اٹھائے ہوئے تھے جس میں وقف بورڈ کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے، پورے معاملے کو لے کر مسجد ریزیڈنسی کمیٹی کے صدر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے راجستھان مسلم وقف بورڈ کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے۔

وقف بورڈ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Dec 12, 2020, 12:02 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سی اسکیم میں واقع مسجد ریزیڈنسی کی بیش قیتی زمین پر راجستھان وقف بورڈ کی جانب سے مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن بند کر ہوسٹل شروع کرنے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے، اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طالب علم سڑکوں پر اتر آئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔

وقف بورڈ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اس احتجاجی مظاہرے میں شامل طلبا، اپنے ہاتھوں میں تختی اٹھائے ہوئے تھے جس میں وقف بورڈ کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے، پورے معاملے کو لے کر مسجد ریزیڈنسی کمیٹی کے صدر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے راجستھان مسلم وقف بورڈ کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلم وقف بورڈ نا جائز قبضہ ہٹانے کے بجائے مدرسوں کو بند کرنے پر تلا ہوا ہے، اس چیز کو ہم لوگ برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کو لے کر ریاست کے وزیر اعلی گہلوت کو بھی ہماری جانب سے خط لکھا جا چکا ہے۔ اگر ہم لوگوں کے مطالبات کی جانب توجہ نہیں دی گئی تو آنے والے وقت میں راجستھان مسلم وقف بورڈ دفتر اور راجستھان اسمبلی پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جےپور: پی ایف آئی کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

واضح رہے کہ راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کے وقف بورڈ چیئرمین کے اہم عہدے پر ایک برس مکمل ہونے کے بعد ایک پریس کانفرنس کی گئی تھی جس میں جے پور سمیت راجستھان کے مختلف مقامات پر ہوسٹل بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی اس فیصلے کی مخالفت ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.