ETV Bharat / state

جے پور: ہاتھرس ڈی ایم کی رہائش گاہ پر بھیم آرمی کا مظاہرہ - یہاں پر نعرے بازی کرتے ہوئے ایک کچرا ڈی ایم کے گھر کے باہر پھینک دیا

ریاست اترپردیش میں ہاتھرس کے ڈی ایم پروین کمار لشکر کے خلاف جے پور میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جے پور کے ویشالی نگر علاقہ میں واقع پروین کمار کی رہائش گاہ کے باہر بھیم آرمی کے کارکنان نے کچرا پھینکا اور ان کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔

protest against hathras dm in jaipur rajasthan
جے پور میں ہاتھرس ڈی ایم کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 8:47 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج شام بھیم آرمی کے ضلعی صدر اور ریاستی نائب صدر جتیندر والمیکی کی قیادت میں بھیم آرمی کے کارکنان اپنے ساتھ کچرے کی بوری لے کر ڈی ایم کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے اور وہاں پر جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے لایا گیا کچرا ڈی ایم کے گھر کے باہر پھینک دیا۔

جے پور میں ہاتھرس ڈی ایم کے خلاف احتجاج

انہوں نے مختلف طرح کے پوسٹر بھی ڈی ایم کے گھر کے باہر چسپاں کیے۔ علاقے کے لوگوں نے راجستھان پولیس کو پورے معاملے کی اطلاع دی، جس کے بعد میں پولیس موقع پر پہنچی۔ واقعہ کے بعد ہاتھرس ڈی ایم کے گھر کے باہر میں سیکیورٹی بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

بھیم آرمی کے کارکنان ڈی ایم کی رہائش گاہ کے سامنے کھڑے ہوکر 'بہن کے سمان میں، بھیم آرمی میدان میں'، 'یہ ڈی ایم نہیں قاتل ہے، کرسی کا دور بند کرو' جیسے نعرے لگائے۔

اس موقع پر بھیم آرمی کے متعدد کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.