اجمیر: راجستھان کا اجمیر اسمارٹ سٹی کی فہرست میں شامل ہے، لیکن شہر کی سڑکوں کا برا حال ہے۔ لوگ مسلسل اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں، لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انتظامیہ کو جگانے کے لیے طویل عرصے سے سڑک کے مسائل سے پریشن حال لوگوں نے فائی ساگر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔Bad Condition Of Roads in Ajmer
مقامی لوگوں نے ٹیلی فون ایکسچینج چوراہے پر ٹائر جلا کر ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ اس دوران مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ضلع کلکٹر نے ڈیڑھ ماہ میں دو مرتبہ علاقہ کا دورہ بھی کیا ہے۔ ہم نے انہیں سڑک کی حالت زار سے آگاہ بھی کیا۔ ضلع کلکٹر نے سڑک کی مرمت جلد از جلد کروانے کا یقین دلایا لیکن اس کے بعد بھی متعلقہ محکمہ کے افسران نے سڑکوں کی مرمت میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔Bad Condition Of Roads in Ajmer
انہوں نے بتایا کہ اب صورتحال یہ ہے کہ یہاں آئے روز سڑک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ چند روز قبل ایک شخص اپنی حاملہ بیوی کو اس راستے سے ہسپتال لے کر جا رہا تھا کہ سڑک پر گڑھوں کی وجہ سے اس کی گاڑی الٹ گئی اور اس کی بیوی کا اسقاط حمل ہو گیا۔ کچھ دنوں بعد اس کی بیوی بھی مر گئی۔ اس واقعہ کی وجہ سے مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ Bad Condition Of Roads in Ajmer
یہ بھی پڑھیں: Sumbal Roads Dilapidated سمبل، بانیاری شرقی گاؤں کی سڑکیں انتہائی خستہ
ان کا کہنا ہے کہ جب تک متعلقہ محکمے کے افسران اور ذمہ دار عوامی نمائندے علاقے میں آکر علاقہ مکینوں سے ملاقات کر کے سڑک کی مرمت کا کام شروع نہیں کریں گے اس وقت تک اہل علاقہ کا احتجاج جاری رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ جلد از جلد ان سے رابطہ کرے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو سکے۔Bad Condition Of Roads in Ajmer