راجستھان کے شہر اجمیرکے اندر کوٹ میں بھی احتجاج کیا گیا، جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں خوا تین نے بھی شرکت کی۔
احتجاج کررہے مرد و خواتین نے حکومت پر یہ الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت ملک کے اندر مذاہب کی بنیا د پر سیاست کر رہی ہے اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنے کی کو شش کر رہی ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر دا خلہ امت شاہ کا پتلہ بھی نذر آتش کیا اور حکو مت سے شہریت ترمیمی قانون این آر سی کو وا پس لینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اجمیر میں این آرسی اور سی اے اے کے معاملے پر احتجاجی مظاہرہ کا یہ آٹھواں مرحلہ تھا جس میں کثیر تعداد میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی شرکت کی۔