راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع مسلم خانہ کے باہر آج بعد نماز جمعہ امام کونسل کی جانب سے مولانا کلیم صدیقی اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں امام کونسل کے ریاستی سطح کے عہدیداران سمیت دیگر افراد نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور حکومت سے علمائے کرام کو نشانہ نہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر اجے کمار للو کا تبصرہ
اس سلسلے میں آل انڈیا امام کونسل جے پور کے صدر مولانا مرتضیٰ جاوید نے بتایا کہ ملک میں لگاتار مسلم علماؤں پر جھوٹے الزامات عائد کرکے گرفتار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں گرفتار کیے گئے مشہور عالم دین مولانا کلیم صدیقی، مولانا عمر گوتم اور دیگر علمائے کرام کو جس طرح سے بے بنیاد الزامات کے تحت غیرآئنی طور پر گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ان تمام علماؤں کو رہا نہیں کیا جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔