ETV Bharat / state

ناگور:نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ مبارک موجود - etv bharat rajesthan

راجستھان کے رول شریف علاقے میں پیغمبر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ مبارک آج بھی موجود ہے

ناگور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ مبارک موجود ہے

author img

By

Published : Nov 28, 2020, 1:46 PM IST

Updated : Nov 28, 2020, 5:11 PM IST

ریاست راجستھان کے رول شریف علاقے میں پیغمبر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ مبارک آج بھی موجود ہے۔ پیغمبر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ مبارک ہونے کی وجہ سے اس علاقے کو رول شریف کے نام سے جانا جاتا ہے

اس جبہ مبارک کو درگاہ کے ایک حجرے میں بند کرکے رکھا گیا ہے جب بھی اس جبہ مبارک کی زیارت کرنے کے لیے کوئی عقیدت مند یا زائرین درگاہ پہنچتا ہے تو حجرے کو کھولا جاتا ہے اور جبہ مبارک کی زیارت کروائی جاتی ہے۔

ویڈیو

اس جبہ مبارک کی وجہ سے ہر برس اس درگاہ پر عرس بھی لگتا ہے، خاص بات یہ ہے کہ یہ عرس اسلامی سال کے تاریخ سے نہیں بلکہ ہندی کلینڈر کے مطابق کارتیک ماہ کی ایک سے تین تاریخ تک عرس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ اس موقع سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند رول گاؤں پہنچتے ہیں اور یہاں پر زیارت کرتے ہیں۔ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے اس سال عرس کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

جبہ مبارک کے تعلق سے درگاہ کمیٹی کی ذمہ داران بتاتے ہیں کہ یہ جبہ مبارک حضرت قاضی حمید الدین ناگوری رحمۃ اللہ علیہ نے 561 ہجری میں مکہ مدینہ سے بھارت کے ناگور شہر میں لائے تھے۔ تب سے یہ جبہ مبارک یہیں پر مقیم ہےَ

Last Updated : Nov 28, 2020, 5:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.