ETV Bharat / state

راجستھان میں حکم امتناع کی مدت میں توسیع

ریاست کے 22 اضلاع کے لئے دفعہ 144 کی میعاد بڑھا دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے کووڈ ۔19 سے تحفظ اور انسانی جانوں کی حفاظت کے لئے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : May 23, 2020, 9:36 AM IST

راجستھان میں ممنوعہ مدت میں توسیع
راجستھان میں ممنوعہ مدت میں توسیع

ریاست راجستھان میں کورونا بحران کے معاملات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے عوامی مقامات پر بھیڑ کو روکنے کے لئے ضلع مجسٹریٹوں کے اختیارات میں اضافہ کیا ہے۔

ریاست کے 22 اضلاع کے لئے دفعہ 144 کی میعاد بڑھا دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے کووڈ ۔19 سے تحفظ اور انسانی جانوں کی حفاظت کے لئے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔

دراصل محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں۔ اس کے مطابق اب ضلع مجسٹریٹ 30 جون تک اپنے اپنے اضلاع میں دفعہ 144 کی میعاد بڑھانے کے احکامات جاری کر سکتے ہیں۔

ان اضلاع میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع ہوئی

اجمیر، ناگور، ٹونک، بیکانیر، ہنومان نگر، جے پور، الور، دؤسا، جھنجھنو، سیکر، جودھ پور، جیسلمیر، باران، بوندی، بھرت پور، سوائی مادھو پور، چتور گڑھ، پرتاپ گڑھ، بانسوارہ، سری گنگانگر، ڈونگر پور اور جے پور میں دفعہ 144 کی مدت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ کلکٹرز نے ضابطے کے مطابق کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے 18 مارچ کو ممنوعہ یعنی دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔

حکومت نے اب دفعہ 144 نافذ کرنے کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔

واضح رہے کہ 'ریاست میں تارکین وطن مزدوروں کی نقل و حرکت سے کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.