ETV Bharat / state

Ashok Gehlot Rally in Ajmer اجمیر میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے جلسہ کے لیے تیاریاں جاری - Preparations for Chief Minister Ashok Gehlot Rally

اجمیر شریف میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے جلسہ کے لیے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ جس کے لیے کانگریس قائدین اور اجمیر انتظامیہ نے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

Ashok Gehlot Rally in Ajmer
Ashok Gehlot Rally in Ajmer
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 5:18 PM IST

اجمیر میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے جلسہ کے لیے تیاریاں جاری

اجمیر: کانگریس کی ڈویژنل سطح کی کانفرنس 31 مارچ سے شروع ہونے والی ہے، جس کے لیے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، راجستھان کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ اجمیر، بھیلواڑہ، ٹونک کے کانگریس کارکنوں اور عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔ راجستھان میں آئندہ انتخابات کے مدنظر وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اپنی ٹیم کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے میں لگ گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریسیوں میں اپنے اعلیٰ لیڈران کو خوش کرنے کی بھی ہوڑ لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اجمیر کے ناگور ضلع میں کانگریس کارکنوں نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں، لیکن فی الحال اس پروگرام کے لیے جگہ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔منگل کو ضلع کلکٹر انشدیپ سنگھ اور ایس پی چونرام جاٹ نے پٹیل میدان اور جےپور روڈ پر کایڈ وشرام ستھلی کا دورہ کیا اور ان دونوں جگہوں پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی گہلوت کے دورے کو لے کر مقامی کانگریسیوں میں خوشی کا ماحول دیکھ جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب ہر کوئی اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے جی جان سے محنت کر رہا ہے۔ ریاست راجستھان کی سیاست کے اعتبار سے اجمیر میں ہونے والی یہ کانفرنس بہت اہم مانی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اجمیر ڈویژن کا ہر چھوٹا بڑا کانگریسی لیڈر اس کانفرنس کامیاب بنانے کے لیے دل و جان سے محنت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.