ETV Bharat / state

باڑمیر: درانداز کی لاش کو پاکستان کو سونپنے کی تیاری

باڑمیر سے متصل پاکستانی بارڈر پر بی ایس ایف کی فائرنگ میں ہلاک ہوئے درانداز کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد پاکستان کو سونپنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

preparation to hand over intruders body to pakistan
درانداز کی لاش کو پاکستان کو سوپنے کی تیاری
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 4:25 PM IST

پاکستانی رینجرس کے ساتھ بی ایس ایف فلیگ میٹنگ کرے گی۔ جس میں اگر پاکستان درانداز کو اپنا شہری مانتا ہے تو لاش پاکستان کو سونپ دی جائے گی۔

دیکھیں ویڈیو

بھارت۔ پاکستان بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے ایک شخص نے دیر رات دراندازی کرنے کی کوشش کی۔ جسے بی ایس ایف کے جوانوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ دیر رات باڑمیر ضلع کے باکھاسر سے متصل پاکستانی سرحد کا بتایا جا رہا ہے۔ ابھی سکیورٹی ایجنسیان معاملے کی تفتیش کر رہی ہیں۔

باڑمیر کے ایس پی آنند شرما نے بتایا کہ، 'جمعے کی رات 12 بجکر 40 منٹ پر ایک شخص پاکستان کی جانب سے بھارتی سرحد میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔ جس کے بعد بی ایس ایف نے درانداز کو چیلنج کیا، لیکن درانداز نے دراندزی جاری رکھی۔ جس کے بعد بی ایس ایف نے فائرنگ کی جس میں اس کی موت ہو گئی۔ موقع پر ڈی وائی ایس پی اور ایس ایچ او گئے ہیں۔'

ایس پی کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر جو باڑابندی ہے، اس میں اس درانداز کی شرٹ کا ٹکڑا پھنسا ہوا ہے۔ لیکن سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ بی ایس ایف اب یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر یہ شخص پاکستان میں کہاں کا رہنے والا ہے۔

درانداز کی لاش کو سیڑواں مٰن پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے اور اس کے بعد بی ایس ایف کی جانب سے پاکستان کو لاش سونپنے کی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

راجستھان: بی ایس ایف جوان پلازما عطیہ کریں گے

غورطلب ہے کہ اسی بارڈر سے لاکھوں روپیے کے نقلی نوٹوں کا انکشاف باڑمیر پولیس نے جمعے کو کیا تھا۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ چار اسمگلروں نے کس طریقے سے لاکھوں روپیے کے نقلی نوٹوں کو پاکستان سے لاکر ضلع کے علاقوں میں بانٹے ہین۔ جس کو لیکر پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے جانچ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.