پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کے موقع پر 'عید میلادالنبی' کا تہوار 10 نومبر کو ریاست راجستھان میں منایا جائے گا۔
اس موقع پر مسلم عوام نے ریاستی حکومت سے درخواست کی ہے کہ 10 نومبر کو شراب کی دکانیں بند رکھی جائے۔
دارالحکومت جے پور میں یکم نومبر کو جمعہ کی نماز کے بعد مساجد کے باہر مسلم عوام کثیر تعداد میں جمع ہوئی اور حکومت سے درخواست کیا کہ اس مقدس دن کے موقع پر ایسی عظیم شخصیت کی پیدائش ہوئی تھی اس لیے شراب کی دکانیں ریاست بھر میں بند کی جائے۔
مساجد کے امام کے ساتھ ساتھ قوم کے رہنما بھی موجود ہے جو حکومت سے یہ ہے درخواست کر رہے ہیں کی اس دن شراب کی دکانیں بند ہونی چاہیے
ہر برس راجستھان میں عید میلادالنبی کا تہوار عقیدت احترام اور دھوم دھام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
اس درمیان وہاں پر موجود تمام لوگ اپنے ساتھ قومی پرچم بھی لے کر پہنچے یہ منظر اپنے آپ نے کافی زیادہ خاص نظر آیا.
مسجد آہنگران کے امام قادری نے بتایا کہ پیغمبر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دور میں نشے سے دور رہنے اور خاص طور پر شراب نہیں پینے کی بات پرزور دیتے ہوئے شراب کو حرام بتایا تھا.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے درخواست کر رہے ہیں کہ ایسی شخصیت کی یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کی شراب کی دکانیں بند کی جائے۔