راجستھان میں سیاسی ہلچل کے درمیان ایم ایل اے کی خرید و فروخت کی آڈیو وائرل ہونے کے بعد سے بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اسی دوران اس معاملے کی سی بی بی آئی جانچ کے لیے راجستھان حکومت کی منظوری کے فیصلے پر وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ نے کہا کہ سی بی آئی اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
ریاستی حکومت نے پیر کے روز سی بی آئی جانچ کے حوالے سے ایک حکم جاری کیا ہے۔اس حکم کے تحت سی بی آئی کو اب پہلے ریاستی حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔اس معاملے میں وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سی بی آئی اپنی طاقتوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔آنندپال انکاؤنٹر میں بھی جو لوگ احتجاج کر رہے تھے، سی بی آئی نے انہیں ہی ملزم بنادیا تھا۔
ایسی صورتحال میں عام لوگوں کا سی بی آئی پر اعتماد کم ہوا ہے۔جب سے اس طرح کے آڈیو کا وائرل ہونا سامنے آیا ہے تب سے مرکزی ایجنسیاں متحرک نظر آرہی ہیں۔اسی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کسی کے آڈیو بنانے کا کام نہیں کرتی ہے۔ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ جو بھی آڈیو سامنے آیا ہے وہ اصلی ہے۔اگر بی جے پی اس پر سوال اٹھا رہی ہے تو آڈیو کا نمونہ دے کر ساری باتیں واضح ہوجائیگی۔
مزید پڑھیں:راجستھان: قانون ساز پارٹی کا اجلاس آج
وہیں منگل کے روز کانگریس نے قانون ساز پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ممکن ہے کہ اس میٹنگ میں اسمبلی اجلاس سے متعلق بات چیت کی جائے۔وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھچریاواس نے اس معاملے میں کہا کہ جو اراکین اسمبلی پریشانی میں ہیں، وہ اپنے فون کو آن رکھیں۔جہاں ایک طرف کانگریس پارٹی کہہ رہی ہے تو وہ کانگریس پارٹی کی مرکزی قیادت میں ہی بول رہی ہے، وہیں دوسری طرف بھارتی جنتا پارٹی باغی ایم ایل اے کے دفاع میں بات کر رہی ہے۔یہ سارا معاملہ بی جے پی کی سازش ہے، جو کسی بھی قیمت میں پورا نہیں ہوگا۔
اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے بارے میں پرتاپ سنگھ نے کہا کہ اسمبلی اجلاس منعقد کیا جائے گا یا نہیں، اس کا فیصلہ میٹنگ میں کیا جائے گا۔اجلاس میں ہم مکمل حکمت عملی بنائیںگے۔انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے مسلسل توڑ پھوڑ کی سیاست کی ہے۔کورونا میں کسی نے کام کیا ہے تو وہ راجستھان حکومت نے کیا ہے۔جبکہ بی جے پی نے مدھیہ پردیش اور گجرات میں توڑ پھوڑ کی اور اب راجستھان میں اس کی کوشش کی جارہی ہے۔
سمبت پاترا کی ٹوئیٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ دھوکہ دہی، فریب اور جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں۔وہ جھوٹ بولتے ہیں۔پہلے لوگ سمبت پاترا کی باتوں کو سنجیدگی سے لیتے تھےاب وہ غلط زبان کا استعمال کرتے ہیں۔جس طرح سے وہ گاندی سے لے کر نہرو کی بڑی بڑی باتیں کرتیں ہیں یہ باتیں ان پر اچھی نہیں لگتی۔وہ ان لوگوں کا احترام نہیں کرتے،جنہوں نے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں بڑا کردار ادا کیا۔ جو گاندھی، نہرو کا احترام نہیں کرتا وہ آزادی کی جدوجہد کا احترام نہیں کرسکتا۔