ETV Bharat / state

جےپور: پی ایف آئی کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد آصف نےکہا کہ جس طرح سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفتر پر اور عہدےدران پر ای ڈی کی جانب سے چھاپے مارنے کی کارروائی کو انجام دیا گیا وہ تمام کاروائی آر ایس ایس اور ایک خاص ایجنڈے کے تحت ہوئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جو بھی آر ایس ایس اور مودی حکومت کے خلاف آواز بلند کرتا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 5:18 PM IST

popular front of india protest against modi government in jaipur
پی ایف آئی کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

تین دسمبر کو منی لانڈرنگ کے معاملے میں ای ڈی کی جانب سے دارالحکومت جے پور میں واقع پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی دفتر پر کی گئی کارروائی کی مخالفت میں جمعہ کی نماز کے بعد پی ایف آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت جے پور کے ایم ڈی روڈ علاقے میں واقع مسلم اسکول کے سامنے کیا گیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں مرکزکی مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد آصف نے بتایا کہ جس طرح سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفتر پر اور عہدےدران پر ای ڈی کی جانب سے چھاپے مارنے کی کارروائی کو انجام دیا گیا وہ تمام کاروائی آر ایس ایس اور ایک خاص ایجنڈے کے تحت ہوئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ایسا ماحول بن گیا ہے کہ جو بھی آر ایس ایس اور مودی حکومت کے خلاف آواز بلند کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کی اپنی طاقت کے بل بوتے پر سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، ہم لوگوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس لئے ان لوگوں کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آواز بلند کرتے تھے ان تمام لوگوں مختلف مقدمات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

popular front of india protest against modi government in jaipur
پی ایف آئی نے احتجاج کیا

مزید پڑھیں:

کوٹہ: شیرخوار بچوں کی ہلاکت کا معمہ، جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے اس احتجاجی مظاہرے میں دلت مسلم ایکتا منچ، ایس ڈی پی آئی اور ومن انڈیا وینگ سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.