انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کے روز پی ایف آئی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ اس دوروان ای ڈی کی ٹیم نے دفتر میں دستاویزوں کی جانچ کی اور کچھ دستاویز ٹیم اہنے ساتھ لے گئی۔ ای ڈی کی کارروائی کا مقصد منی لانڈرنگ کے کئی معاملوں میں ثبوت جمع کرنا تھا۔
دارالحکومت جے پور میں ہوئے ای ڈی کی اس کارروائی کے بعد پی ایف آئی کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ راجستھان کے کوٹہ، سوائی مادھپور، بوندی، بارا سمیت دیگر مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم سے تعلق رکھنے والے 29 مقامات پر ای ڈی کی جانب سے کارروائی کو عمل میں لایا گیا تھا، جس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
جے پور کے پی ایف آئی دفتر پر ای ڈی کا چھاپہ
اس پورے معاملے کو لے کر پاپولر فرنٹ آف انڈیا ریاستی صدر محمد آصف نے بیان جاری کر کہا کہ، 'یہ تمام کارروائی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کوبدنام کرنے کی شازش کے تحت کی گئی۔ حق کی آوزا کو دبانے کے لیے یہ کارروائی کی جا رہی ہے، لیکن ہم ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔'