پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئ) کی جانب سے آج ایک پریس نوٹ جاری کیا گیا، اس پریس نوٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ خواجہ صاحب کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی۔
![popular front of india issued a statement in favour of dargah ajmer sharif](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/10115339_785_10115339_1609759139092.png)
پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی جانب سے جاری پریس نوٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ خواجہ معین الدین چشتی نے پورے عالم میں امن و امان اور انصاف کا پیغام دیا ہے۔
ان کی درگاہ اجمیر شریف میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سبھی مذاہب اور برادری کے لوگ زیارت کے لیے آتے ہیں۔
- مزید پڑھیں:'پی ایف آئی کی مخالفت درست نہیں ہے'
خواجہ معین الدین چشتی نہ صرف مسلم برادری بلکہ تمام مذاہب کے لئے ایک مثال ہیں۔
ان جیسی عظیم شخصیت کے بارے میں جس طرح سے بیان دیا گیا ہے وہ غلط ہے۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے حکومت راجستھان اور راجستھان پولیس سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے خواجہ صاحب کی شان میں گستاخی کی ہے ان تمام لوگوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر گستاخی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی تو پورے ملک میں ایک ساتھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں خواجہ معین الدین چشتی کو لے کر ضلع پسکر کے ایک شخص نے ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا جس میں خواجہ صاحب کی شان میں گستاخی کی گئی تھی۔