ETV Bharat / state

Jaipur Double Murder Case: دو بھائیوں کے قتل معاملے میں پانچ ملزمین گرفتار - پریش دیشمکھ

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے عیدگاہ علاقے میں گذشتہ شام 2 بھائیوں کے قتل کے معاملے میں پولیس نے ٹیم تشکیل دے کر پانچ لوگوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق کچھ ملزمین فرار ہیں، ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری جاری ہے Police arrested five people in Jaipur Double Murder Case۔

Police have arrested five people in connection with the murder of two brothers

author img

By

Published : May 6, 2022, 5:40 PM IST

جے پور: جے پور پولیس نے گزشتہ شام کو دو بھائیوں کے قتل معاملے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں قتل کے معاملے میں بڑی کاروائی کی گئی۔ ڈی سی پی شمال پریش دیشمکھ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ہم لوگوں کو گزشتہ شام کو یہ اطلاع ملی تھی ہم نے پولیس فورس کے ساتھ پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔ دو بھائیوں کے قتل معاملے میں ہم نے ایک ٹیم بنا کر تفتیش کی۔ Jaipur Double Murder Case

ویڈیو دیکھیے۔

تفتیشی ٹیم میں پانچ الگ الگ تھانوں کے انچارج کو شامل کیا گیا اور کئی جگہوں پر دبش دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کی جانب سے اس پورے معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں ملزم زبیر عرف جنگر گلتا تھانے کا ہسٹری شیٹر شامل ہے۔ تین ملزمین معاملے میں فرار ہیں۔ انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس پورے معاملے میں قصوروار ہیں، ان کو کسی بھی صورتحال میں سے بخشا نہیں جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دیر شب معمولی بات کو لے کر چند لوگوں نے دو بھائیوں کا چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.