ETV Bharat / state

جیسلمیر: 4 مفرور قیدی پولیس کی گرفت میں - urdu news

5 اپریل کو پھلودی جیل سے 16 قیدی فرار ہو گئے تھے، جس کے بعد پولیس نے چھاپے ماری کر 4 مفرور قیدیوں کو آج گرفتار کر لیا ہے۔

جیسلمیر: پولیس نے مفرور قیدی شوکت علی کو آج گرفتارکرلیا

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 1:53 PM IST

پھلودی جیل سے فرار ہونے والے 16 قیدیوں کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

جیسلمیر پولیس کی خصوصی ٹیم نے 4 مفرور قیدیوں اور اس معاملے کی سازش میں ملوث دو دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے شوکت نام کے قیدی کو جیسلمیر کے موہن گڑھ سے گرفتار کیا ہے۔

اس تعلق سے جودھ پور رورل پولیس سپرنٹنڈنٹ انیل کیال نے بتایا کہ آج ایک اور ملزم راج کمار کو ضلع کے جامبہ گاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے، ملزم کو جلد ہی جودھ پور لایا جائے گا جہاں مختلف ایجنسیاں اس سے پوچھ تاچھ کریں گی۔

قابل ذکر بات ہے کہ 5 اپریل کو پھلودی جیل سے 16 قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گیے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے چھاپے مار کر بیکانیر کے علاقے سے پہلے قیدی موہن رام کو گرفتار کیا تھا، اس کے علاوہ پولیس نے ڈرائیور منیش اور اس کو سم فراہم کرنے والے شاہ رخ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.