ETV Bharat / state

Police And Zila Administration Present Chadar At Ajmer ضلع انتظامیہ کی جانب سے خواجہ غریب نواز درگا پرچادر چڑھائی گئی - راجستھان میں واقع اجمیر شریف درگاہ

اجمیر شریف حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے 811ویں عرس کی پر امن تکمیل کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے چادر چڑھائی گئی۔ ڈویژنل کمشنر بی ایل مہرا کے ساتھ، ضلع کلکٹر انشدیپ سنگھ، اجمیر کے ایس پی چونرام جاٹ، ایڈیشنل ایس پی وکاس ساگوان اور کئی دیگر اعلیٰ افسران چادر لے کر غریب نواز کے دربار پہنچے-

ضلع انتظامیہ کی جانب سے  خواجہ غریب نواز درگا پرچادر چڑھائی گئی
خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے 811ویں عرس کی پر امن تکمیل
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 2:54 PM IST

ضلع انتظامیہ کی جانب سے خواجہ غریب نواز درگا پرچادر چڑھائی گئی

اجمیر:راجستھان میں واقع اجمیر شریف درگاہ کے محفل خانہ میں انجمن سید زادگان خدام خواجہ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس میں انجمن کے سیکرٹری سید سرور چشتی نے حضرت خواجہ صاحب کے پیغام کو عام کیا۔ عرس کے دوران لاکھوں زائرین اجمیر آتے ہیں، ایسے میں ضلع انتظامیہ ان کے لئے تمام تر تیاریاں کرتی ہے۔زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اس لئے ان کا احترام کرنا ان کا فرض ہے۔
ضلع انتظامی افسران کا خیال ہے کہ عرس میں انتظامات ان کی طرف سے ضرور ہوتے ہیں لیکن ان کے انچارج خواجہ صاحب ہیں جن کے کرم سے عرس بحفاظت مکمل ہوتا ہے۔ ایسے میں ضلعی انتظامیہ بھی درگاہ خواجہ صاحب پر چادر چڑھا کر شکریہ ادا کرتی ہے۔

ڈویژنل کمشنر بی ایل مہرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ غریب نواز کے دربار میں عرس کے آغاز پر انتظامیہ نے چادر چڑھائی۔اس کی پرامن تکمیل کے لئے دعا کی جس کے بعد عرس کے اختتام پر خواجہ صاحب کے دربار میں ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے چادر پیش کی گئی ہے،

عرس کے دوران زائرین کو دی جانے والی سہولیات تاحال جاری رہیں گی، اس کے علاوہ زائرین کی جانب سے دی گئی فیڈ بیک پر بھی انتظامیہ عمل درآمد کرے گی۔ ڈویژنل کمشنر بی ایل مہرا نے ملک اور ریاست میں خوشحالی، امن اور ترقی کے لئے خواجہ غریب نواز سے خصوصی دعائیں مانگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Rashtriya Bunkar Action Committee راشٹریہ بنکر ایکشن کمیٹی بنارس کی جانب سے امن یاترا

خدام کی انجمن کی جانب سے ہونے والی پروقار تقریب کے انعقاد سے انتظامی افسران اور عوامی نمائندے بھی بہت خوش ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہر سال عرس کی تکمیل پر انجمن کی جانب سے ان تمام محکموں کے افسران اور عوامی نمائندوں کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے جو عرس کا اہتمام کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.