ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی، کھرگے اور دیگر رہنماؤں کی راجستھان میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 25, 2023, 10:00 AM IST

Updated : Nov 25, 2023, 11:13 AM IST

راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے 199 اسمبلی نشستوں کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور دیگر رہنماوں نے عوام سے زیادہ سے زیادہ تعداد ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ Political leaders appeal to people to vote for assembly election 2023

assembly election 2023 in Rajasthan
assembly election 2023 in Rajasthan

نئی دہلی: راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ اسی دوران وزیراعظم نریندر مودی کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور دیگر رہنماوں نے راجستھان میں عوام سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ''آج راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے، میں تمام ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈال کر ایک نیا ریکارڈ قائم کریں، جمہوریت کے اس تہوار کے موقع پر تمام ووٹرز بالخصوص نئے ووٹرز کو مبارک باد، اور میری نیک خواہشات''۔

  • Prime Minister Narendra Modi tweets, "Voting will be held today for Rajasthan Assembly elections. I request all the voters to create a new record of voting by exercising their franchise in maximum numbers. On this occasion, my best wishes to all the young friends of the state who… pic.twitter.com/YJEJ3O4T4P

    — ANI (@ANI) November 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں دوسری جانب کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں راجستھان کی عوام سے بھاری تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ کھرگے نے کہا کہ راجستھان کی عوام کو معلوم ہے کہ ان ایک ایک ووٹ راجستھان کی عوام کی خوشحالی کی گیارنٹی ہے۔

बचत, राहत, बढ़त और सपनों की ऊँची उड़ान,
कल्याणकारी योजनाओं से लाभान्वित जनता…
चुनेगी केवल राजस्थान !

राजस्थान की जागरुक जनता को मालूम है कि उनका एक बहुमूल्य वोट उनकी ख़ुशहाली की गारंटी है।

महान वीरों की धरा व सामाजिक एकता के प्रतीक राजस्थान की जनता से अनुरोध है कि मतदान…

— Mallikarjun Kharge (@kharge) November 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس کے علاوہ راجستھان میں کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی پارٹیوں کے مختلف رہنماؤں نے ووٹ ڈالنے کے بعد عوام سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: راجستھان اسمبلی انتخابات 2023 کیلئے پولنگ جاری

راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے 199 نشستوں پر آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ریاست میں کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی دعوی کررہی ہے کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔ راجستھان میں ووٹنگ صبح 7 بجے سے جاری ہے۔ ریاست کے 5 کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ راجستھان میں صبح سات بجے ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی کئی مقامات پر لوگوں کو قطاروں میں کھڑے دیکھا گیا ہے۔ راجستھان کے کوٹہ، بیکانیر اور جے پور اور دیگر کئی اضلاع کے علاقوں میں عوام ووٹ ڈالنے کے لئے قطاروں میں کھڑے نظر آئے ہیں۔

  • बचत, राहत, बढ़त और सपनों की ऊँची उड़ान,

Last Updated : Nov 25, 2023, 11:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.