جےپور: راجستھان کے ضلع اجمیر میں بھیک مانگنے والے شخص احسان علی کے ساتھ گزشتہ 18 اگست کو ہوئے ہجومی تشدد کے معاملے میں آج پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں ہجومی تشدد میں متاثر احسان علی نے بھی شرکت کی اور انہوں نے ہجومی تشدد میں چند شرپسندوں کی جانب سے ان کے ساتھ کیے گئے برتاؤ اور مارپیٹ کے بارے میں میڈیا کو بتایا۔
وہیں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی ذمہ داران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک اسٹنگ آپریشن میں جس طرح سے پولیس محکمے کے جوان چند لوگوں کو بچانے کی بات کر رہا ہے اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ہم لوگوں کو انصاف نہیں مل پارہا ہے'، راجستھان میں ہر دن مسلم طبقہ کے ساتھ ہجومی تشدد کے معاملے سننے کو مل رہے ہیں۔ لیکن راجستھان حکومت اس پر کوئی سخت قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے لوگوں کی کہی بھی کوئی سنوائی نہی ہو رہی ہے، ذمہ داران کا کہنا تھا کی آج کی یہ پریس کانفرنس کا اہتمام کرتے ہم لوگ انتظامیہ سے یہی گزارش کریں گے کہ جس شخص کے ساتھ ہجومی تشدد کا معاملہ پیش آیا ہے اس کو انصاف جلد از جلد دیا جائے۔
اس پریس کانفرنس میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی سیکرٹری تاج محمد پٹھان، اور جے پور کے ضلع صدر عمران خان سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔