ETV Bharat / state

پٹرول قیمتون میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج - پٹرولیم اشیاء

راجستھان کے بیکانیر میں پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف سنیچر کو کانگریس کے ریاستی سکریٹری حاجی ضیاء الرحمان عارف کی رہنمائی میں کانگریس کے اراکین نے سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی کرتے ہوئے گاندھی پارک میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے بیٹھ کر مظاہرہ کیا۔

Petrol prices shoot up, Congress attacks Modi government
پٹرول قیمتون میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 11:02 PM IST

مظاہرہ کے بعد کلکٹر کو وزیراعظم کے نام میمورنڈم سونپا۔ اس موقع پر عارف نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمیتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے عوام مشتعل ہے۔

بین الاقوامی سطح پر جہاں کچے تیل کی قیمتیں گزشتہ کچھ برسوں سے مسلسل کم ہورہی ہیں اس کے باوجود مرکزی حکومت نے تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کے بجائے اضافہ کردیا ہے جس سے لوگوں کی تکلیفیں بڑھ گئی ہیں۔

پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔بلاک صدر آنند سنگھ سوڈھا اورسمیت کوچر نے کہا کہ ملک کی عوام ایک جانب جہاں کووڈ۔19 سے پریشان ہیں دوسری طرف پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں نے ملک کی عوام کو پریشان کررکھا ہے لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہے۔

مظاہرہ میں ڈسٹرکٹ میڈیکل سیل کے چیئرمین ڈاکٹر پی کے سرین، ضلع کانگریس سکریٹری راہل جادو سنگت، سیینئر کانگریس لیڈر سانگی لال، چندن جے پال سمیت متعدد کانگریسی اراکین شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.