ناگور: ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دو سال کے وقفہ کے بعد رواں برس گیارہ اکتوبر سے تیرہ اکتوبر تک ایک روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو حضور نبی کریمﷺ سے وابستہ جبہ مبارک کا دیدار کرایاگیا۔Organized spiritual ceremony in Nagor district of Rajasthan
ہزاروں کی تعداد میں موجود عقیدت مندوں نے اس جبہ مبارک کی زیارت کی،اس موقع پر ملک میں امن و امان اور سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:ناگور:نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ مبارک موجود
رول شریف درگاہ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ آج سے کئی برس قبل قاضی حمیدالدین ناگوری اس جببہ شریف کو لے کر یہاں آئے تھے، اور اسی وقت سے یہاں ہر سال اس طرح کی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔