ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر کے مسلم علاقوں میں عید کا جشن منائے جانے کے بعد اب کورونا ویکسین کی طرف مسلم جماعت نے رجوع کر لیا ہے۔ بزرگوں اور خواتین نے خوشی خوشی سے اندر کوٹ ڈسپنسری سمیت مختلف علاقوں میں ویکسین لگوائیں۔
اجمیر کی مسلم تنظیموں کے ذمہ داران اور روشن خیال شہری سمیت عام لوگوں نے حفاظتی اعتبار سے ویکسین پر یقین کرتے ہوئے ویکسین لگایا ہے اور عوام کو ویکسینیشن کا پیغام دیا ہے۔
فی الحال اندر کوٹ ڈسپنسری پر 45 سے زائد عمر کے افراد کو یہ ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ جسے لگوا کر لوگوں میں خوشی کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کے روزوں کے درمیان مختلف علاقوں میں ویکسینیشن نہیں ہو پائی تھی لیکن رمضان کے ختم ہونے کے بعد اب مسلم سماج کے لوگوں میں بیداری پیدا ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب ویکسین لینے کے بعد مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔