آج جمعرات کے روز اسلامی کلینڈر کے دوسری ماہ کی بیس تاریخ ہے اور آج کے روز راجستھان میں امام حسین کا چالیسواں منایا جا رہا ہیں، ایسے میں عقیدت مند فاتحہ خوانی کرتے ہوئے حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، اگر بات کی جائے راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی تو یہاں پر حضرت امام حسین کے ماننے والے لوگ کثیر تعداد میں رام گڑھ علاقے میں واقع کربلا کی درگاہ پر پہنچتے ہیں۔
تھانہ انچارج گھنشیام سنگھ راٹھور کا کہنا ہے کہ کورونا کو دیکھتے ہوئے یہ پابندیاں عائد کی گئی ہے اور کربلا ترقیاتی کمیٹی کے تعاون سے درگاہ پر رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جو لوگوں کو اندر جانے کی ہدایت نہیں کر رہے ہیں۔
امام حسین کے چہلم کے موقع پر شیعہ برادری کی جانب سے اس بار ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے اس فیصلے کے تحت کوئی بھی جلوس نہیں نکالا جائے گا اور حکومت کی جانب سے جو بھی گائیڈ لائن جاری کیے گئے ہیں، اس کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ جلوس دارالحکومت جے پور کے سبہاش چوک علاقے سے روانہ ہوتا ہے اور کربلا کی درگاہ پہنچتا ہے،