راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے کربلا درگاہ علاقے میں آوارہ گایوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، جو علاقے کے لوگوں کے لیے پریشانیوں کا سبب بنا ہوا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رات ہوتے ہی کربلا کے میدان میں آوارہ گایوں کا اس قدر اضافہ ہوجاتا ہے کہ کربلا کی بڑی میدان بھی چھوٹی نظر آتی ہے، اور یہ گائے عوام کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔
کربلا کے میدان میں درگاہ واقع ہونے کی وجہ سے یہاں بڑی تعداد میں زائرین بھی فاتحہ خوانی کے لئے آتے ہیں۔ لیکن ان گایوں کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:
اس سلسلے میں علاقے کے باشندوں کی جانب سے کئی مرتبہ نگر نگم کے اعلیٰ افسران کو اس کی اطلاع دی گئی لیکن نگر نگم کی طرف سے اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔