ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، پیرا ٹیچروں کو ملی تنخواہ

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 9:52 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST

ملک بھر میں لاک ڈاون کا نفاذ جاری ہے ۔ ایسے ماحول میں جہاں تجارتی ادارے، صنعت وحرفت کی سرگرمیوں پر بھی لاک ڈاون کا گہرا اثر پڑا ہے۔ ایسے حالات میں مدرسہ میں تعلیم و تدریس کے پیشے سے وابستہ افراد بھی مالی پریشانیوں سے دوچار ہیں۔

پیرا ٹیچروں کو ملی تنخواہ
پیرا ٹیچروں کو ملی تنخواہ

راجستھان کے مدارس میں پڑھانے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچرز کو گذشتہ دو ماہ سے حکومت کی جانب سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی تھی ۔ جس سے انہیں دشواریاں پیش آرہی تھیں۔ اس میں ای ٹی وی بھارت اردو کی جانب اس خبر کو اہمیت کے ساتھ شائع کیا گیا تھا۔ جس کے بعد حکومت نے ان کی آواز سنی اور انہیں دو ماہ کی تنخواہ جاری کردی۔

ای ٹی وی بھارت نے ان کی آواز پر زور طریقے سے اٹھائی۔ اس کے بعد مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ذمہ داران نے ریاست کے وزیراعلی اشوک گھلوت ،اقلیتی امور کے وزیر صالح محمد کو خط لکھا۔ اور اپنی پریشانیوں سے انہیں آگاہ کیا۔

اس کے بعد اساتذہ کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے مدرسہ بورڈ کی جانب سے انہیں تنخواہ جاری کردی گئی۔ جس کے بعد مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ذمہ داران کی جانب ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا ۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

انہوں نے ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، اقلیتی وزیر صالح محمد اور تمام مدرسہ بورڈ ملازمین کا شکریہ ادا کیا، حالانکہ ریاست کے ٹونک ضلع میں مدرسوں کے پیرا ٹیچر کی تنخواہ نہیں ملی ہے۔ امید کی جارہی ہے آئندہ چند ایام میں انہیں بھی تنخواہ مل جائے گی، واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں اب بھی 5768 پیرا ٹیچرز کو تنخواہ نہیں ملی ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.