ریاست راجستھان کے کوٹا میڈیکل کالج کے نئے اسپتال میں کورونا وائرس کے ایک مریض کی موت 24 مئی کو ہوگئی تھی۔ اب اس کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ واضح طور پر تکلیف کے سبب مرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔
اس ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ ہسپتال کا عملہ اس کو سنبھالنے نہیں پہنچا تھا۔ وہیں ویڈیو بنانے والا شخص بھی صرف ویڈیو بنا رہا تھا۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مقتول کے بھائی نے مہاویر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔
وہیں اس معاملے کو لے کر ہسپتال انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ نرسنگ عملہ اس وارڈ میں تعینات تھے جنہون نے اس مریض کو فوری طور پر دیکھا تھا لیکن مریض کو ٹی بی اور دمہ کے اٹیک آ رہے تھے۔
جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ' کورونا کی وجہ سے کسی کو بھی اس کے ساتھ رہنے نہیں دیا گیا تھا۔ ہم اس کی کورونا رپورٹ کے بارے میں بھی پوچھتے رہے لیکن ہمیں کوئی جواب نہیں ملا بلکہ 24 مئی کو ہمیں اسپتال سے فون آیا کہ آپ کے بھائی کی موت ہوگئی ہے۔'