ETV Bharat / state

پتنجلی ڈیری کے سی ای او سنیل بنسل کی کورونا سے موت - تنجلی میں ڈیری کاروبار کے سی ای او سنیل بنسل کی موت

ایلوپیتھک ادویات سے متعلق سرخیوں میں رہے یوگا گرو رام دیو بابا کا ڈیری کاروبار سنبھال رہے سنیل بنسل کی کورونا سے موت ہوگئی۔ سنیل بنسل جے پور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پتنجلی ڈیری کے سی ای او سنیل بنسل کی کورونا سے موت

author img

By

Published : May 24, 2021, 1:22 PM IST

یوگا گرو بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی میں ڈیری کاروبار کے سی ای او 57 سالہ سنیل بنسل کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔ انہیں جے پور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سنیل بنسل کے بھائی تجار والا ایس کے کا ٹویٹ

سنیل بنسل کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے بعد جے پور کے راجستھان اسپتال میں داخل تھے۔ لیکن اسپتال میں ان کی صحت مستقل بگڑتی رہی۔

جب ای ٹی وی بھارت نے راجستھان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایس اگروال سے بات کی تو انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے یہاں سنیل بنسل کے نام سے ایک مریض داخل ہوئے تھے۔ سنیل بنسل کی زیادہ طبیعت خراب ہونے کے سبب وہ فوت ہوگئے۔

ڈاکٹر اگروال کے مطابق بنسل کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کافی حد تک بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ سنیل بنسل کی کورونا انفیکشن سے موت کی تصدیق بھی ان کے بھائی تجار والا ایس کے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بابا رام دیو نے ایلوپیتھی کے بارے میں ایک بیان دیا تھا جس میں ایلوپیتھی کو کوڑا کرکٹ اور دیوالیہ سائنس کہا تھا۔ جس کے بعد انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے اس بیان پر اعتراض کیا۔

حالانکہ اس کے بعد مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے بابا رام دیو کو بیان واپس لینے کو کہا جس کے بعد بابا رام دیو نے اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا اور بیان واپس لینے کی بات کہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.