تمام مدرسہ پیرا ٹیچرز نے آج دوبارہ سے راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کی اور شہید اسمارک پر پہنچ کر دھرنے کے خاتمے کا اعلان کیا۔ دراصل مدرسہ پیرا ٹیچر گزشتہ ایک لمبے عرصے سے خود کو مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر احتجاجی مظاہرہ اور غیرمعینہ دھرنا دے رہے تھے۔
راجستھان حکومت کی جانب سے جاری بجٹ میں ان لوگوں کو کافی امید تھی لیکن ان لوگوں کو لے کر مستقل کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے ان مدرسہ پیرا ٹیچرز نے 26 فروی سے ہڑتال کا اعلان کر دیا تھا، جس کے بعد راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے آج ان تمام لوگوں کی ملاقات ہوئی اور جس کے بعد غیر معینہ دھرنے کے خاتمے کا اعلان ان لوگوں کی جانب سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Rajasthan Madarsa Para Teachers Issue: 'ہمیں افسران پر بھروسہ نہیں'
وہیں رکن اسیمبلی امین کاغذ نے بتایا کہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مدرسہ پیرا ٹیچرز کو جلد از جلد مستقل کر دیا جائےگا۔