ETV Bharat / state

سرحد پار سے آیا کھلونا نما پاکستانی غبارہ برآمد

ریاست راجستھان میں ضلع شری گنگانگر کے مٹیلی راٹھن تھانہ علاقہ میں آج ایک کھیت میں پاکستان کی جانب سے آیا ہوا کھلونا نما غبارہ برآمد کیا گیا۔

Pakistani balloon found across the border in Rajasthan
سرحد پار سے آیا کھلونا نما پاکستانی غبارہ برآمد
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 4:42 PM IST

پولس ذرائع نے بتایا کہ صبح دولت پورہ گاؤں کے قریب لوگوں نے کرشن لال جاٹ کے نرما کے کھیت میں کٹیلی تاربندی کے نزدیک کسی نے غبارہ کو دیکھا۔

پولس کے مطابق غبارہ نما کھلونا تقریباً دو فٹ لمبا اور ایک فٹ چوڑا ہے، پلاسٹک سے بنے غبارہ پر پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس) کے ساتھ نیچے کی طرف انگریزی میں نمبر لکھے ہیں، ممکن ہے کہ یہ کھلونا بنانے والی کمپنی کا کوئی کوڈ ہے۔ غبارہ پر پاکستان کا چاند تارہ کا نشان بھی ہے۔

پولس کے مطابق یہ غبارہ سرحد پار سے ہوا کے ذریعہ ادھر آیا ہے، پولس نے غبارہ ضبط کرلیا ہے، غبارہ میں فی الحال کچھ مشتبہ نہیں ہے، اس معاملے میں خفیہ ایجنسی بھی معاملے کا پتہ لگا رہی ہے، اس سرحدی علاقہ میں ایسے غبارہ اور کھلونا نما غبارہ اکثر سرحد پار سے اڑکر آتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.