اجمیر: ریاست راجستھان میں عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے 812 واں عرس مبارک کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔پڑوسی ملک پاکستان سے بھی 350 زائرین کا وفد اجمیر شریف عرس میں شرکت کرنے پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق پڑوسی ملک پاکستان سے انڈیا آرہے 400 زائرین کی درخواست پاک سفارت خانہ کو پہنچی ہے۔اس سلسلے میں سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاع مل چکی ہے۔ پاک سفارت خانہ کی اطلاع پر آئی بی اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے درخواست دینے والوں کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔ اس مرتبہ 350 سے زائد پاکستانی زائرین اجمیر شریف عرس مبارک میں شرکت کریں گے۔
بتایا جا رہا ہے کہ روا برس صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کے 812 واہ عرس مبارک میں پاک زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے, گزشتہ سال پاک وفد میں 242 ممبرز نے شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:میرے خواجہ فاونڈیشن کی جانب سے غریبوں میں کمبل کی تقسیم
توقع کی جا رہی ہے کہ یہ وفد پہلی رجب کو خصوصی ٹرین سے سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ اجمیر شریف پہنچے گا۔اجمیر ضلع انتظامیہ ان کا خیر مقدم کرے گی اور تمام تر مہمان نوازی کی سہولیات فراہم کرائی گی۔