ETV Bharat / state

Paigam E islam Conference اجمیر شریف میں پیغام اسلام کانفرنس کا انعقاد - عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ اجمیر شریف

اجمیرشریف میں پیغام اسلام کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں نامورعلمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقعے پر عقیدت مندوں اور مقامی باشندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجمیر شریف میں پیغام اسلام کانفرنس کا انعقاد

author img

By

Published : May 8, 2023, 2:46 PM IST

اجمیر شریف میں پیغام اسلام کانفرنس کا انعقاد

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ اجمیر شریف میں پیغام اسلام کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی کے طور پر جے پور سے اجمیر تشریف لائے سید مولانا محمد قادری اور اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین سید مولانا محمد محمدی میاں چشتی نے قرآن اور حدیث پاک پر روشنی ڈالی۔ اجمیر شریف درگاہ علاقے کے جامع التمش مسجد کے نزدیک پنچایت اندر کوٹیان کی زیر سرپرستی میں پیغام اسلام کے عنوان سے ایک پروگرام مسلم نوجوانوں نے منعقد کیا جس میں موجودہ حالات کے مدنظر آپسی اتحاد اور قرآن حدیث پر عمل کرنے پر زور دیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا

اس موقعے پر نعت خواں عبدالرحمن نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعت شریف پیش کی۔اجمیر شریف درگاہ کے بزرگ گدی نشین مولانا سید محمد مہدی میاں چشتی اور ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے اجمیر تشریف لائے سید مولانا محمد قادری نے اپنے بیان میں نبی پاک اور صحابہ کرام , بزرگان دین, اولیاء کرام کے نقش قدم پر چلنے کی عوام کو نصیحت کی۔

یہ بھی پہڑھیں:اAjmer Dargah انڈین بینک کے چیف منیجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اجمیر درگاہ پر حاضری دی

اس موقعے پر عقیدت مندوں اور مقامی باشندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سامعین نے اپنی زندگی کو حدیث و قرآن کی روشنی میں جینے کے جذبے کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر میں خصوصی دعا کی گئی۔ منتظمین نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.