ETV Bharat / state

اویسی بی جے پی کی بی ٹیم: صالح محمد

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کے جے پور دورے سے متعلق راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد کا کہنا ہے کے اسد الدین اویسی بی جے پی کی بی ٹیم ہیں۔

اویسی بی جے پی کی بی ٹیم: صالح محمد
اویسی بی جے پی کی بی ٹیم: صالح محمد
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 6:02 PM IST

Updated : Nov 18, 2021, 7:46 PM IST

جے پور: راجستھان کی گہلوت حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد کا کہنا ہے کے راجستھان کے مسلمان سمجھ دار ہیں۔ اس لیے وہ اسدالدین اویسی کو سرے سے مسترد کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں اسمبلی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر راجستھان میں کانگریس حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ انھیں بھی میڈیا کے لوگوں سے معلوم ہوا کہ اویسی جے پور آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ''وہ جب بھی جے پور آتے ہیں، کسی کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ کس لیے جے پور آئے ہیں۔''

اویسی بی جے پی کی بی ٹیم: صالح محمد

انہوں نے کہا کہ بھارت کا آئین سبھی لوگوں کو انتخاب میں اپنی قسمت آزمانے کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ لوگوں کا بھلا کون کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اویسی کی پارٹی نے بنگال، بہار، مہاراشٹر سمیت دیگر مقامات پر انتخاب میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا، وہاں کے لوگوں نے انہیں بتا دیا کہ لوگ کس کے ساتھ ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:جلد ہی اقلیتی اداروں میں چیئرمین بحال ہوں گے: اقلیتی وزیر

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے مسلمان یہی کہہ رہے ہیں کہ اویسی کی پارٹی بی جے پی کی بی ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا کی وہ بی جے پی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اویسی کے راجستھان میں آنے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل دارالحکومت جے پور میں اسد الدین اویسی اس بات کا اعلان کرکے روانہ ہوئے تھے کہ اگلےدو ماہ میں راجستھان میں ان کی پارٹی کی لانچنگ ہو گی۔

Last Updated : Nov 18, 2021, 7:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.