مبارک سفر حج پر جانے والے لوگوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ عالمی وبا کورونا کا قہر کام ہونے کی وجہ سے سعودی عرب حکومت کی جانب سے گائڈ لائن جاری ہونے کے بعد مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2022 کے لیے آن لائن فارم شروع کر دیے ہیں۔
یکم نومبر سے حج 2022 کے لیے آن لائن فارم کا آغاز ہو چکا ہے، 31 جنوری 2022 تک آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ ہے، حج کا سفر جون جولائی 2022 سے شروع ہوگا، کتنے مسافر حج کے سفر پر جا سکیں گے فی الحال اس بات کا ابھی تک خلاصہ نہی کیا گیا ہے۔
گائڈلائن کے مطابق اس مرتبہ حج کا سفر 36 سے 42 روز کا ہوگا، اس پورے معاملے کو لے کر راجستھان حج ویلفیر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ 'حج 2022 کے لیے آن لائن فارم کا آغاز یکم نومبر سے ہو چکا ہے، 31 جنوری 2022 تک آن لائن فارم بھریں جائیں گے۔'
یہ بھی پڑھیں: حج 2022 کا اعلان، لیکن پرائیوٹ ٹور ٹریولس والوں میں تجسس برقرار
انہوں نے بتایا کہ 'اس مرتبہ 65 برس تک کے عازمین حج کے سفر پر جا سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ 'عالمی وبا کورونا کے خاتمے کو لے کر ہندوستان میں جن لوگوں نے ویکسین لگوا لی ہیں وہ لوگ حج کے سفر پر جا سکتے ہیں۔'