ETV Bharat / state

حج 2021 کو لے کر آن لائن فارم دستیاب - مرکزی حج کمیٹی

حج کمیٹی کی جانب سے حج 2021 کو لے کر آن لائن فارم بھرے جا رہے ہیں۔ جس کی آخری تاریخ 10 دسمبر ہے۔

حج 2021 کو لے کر آن لائن فارم دستیاب
حج 2021 کو لے کر آن لائن فارم دستیاب
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 2:06 PM IST

حج 2021 کو لے کر مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے 7 نومبر سے آن لائن فارم جاری ہے۔ وہیں اس آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر طے کیا گیا۔ لیکن اگر بات کی جائے ریاست راجستھان کی تو یہاں پر 25 روز میں اب تک 700 کے قریب لوگوں نے آن لائن فارم کو بھرا ہے۔

بڑی بات یہ ہے کہ ان تمام لوگوں کے کور نمبر بھی مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

حج 2021 کو لے کر آن لائن فارم دستیاب

وہیں راجستھان حج ہاؤس میں اس وقت کافی زیادہ چہل پہل ہے۔ ایسے میں بڑا سوال یہ ہے کہ 25 روز میں عموماً ہر برس ہزاروں کی تعداد میں آن لائن فارم مرکزی حج کمیٹی کے پاس راجستھان سے پہنچتے ہے۔ لیکن اس مرتبہ ایسا کیا ہوا ہے کہ جب یہ تعداد کافی کم ہو گئی۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے تحقیقات کی تو سامنے آیا کہ جس طرح سے مرکزی کمیٹی کی جانب سے اس مرتبہ کورونا وباء کے درمیان حج 2021 کو لے کر گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس کے پیش نظر اس بار کم ہی لوگ حج کے مقدس سفر پر جانا چاہتے ہیں۔

وہیں ایک کمپیوٹر آپریٹر نے بتایا کہ اس مرتبہ کورونا کی گائڈلائن کی وجہ سے کم ہی فارم بھرے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان: عازم حج کو آن لائن فارم بھروانے کے مقصد سے کیمپ منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.