ETV Bharat / state

راجستھان کے وزیراعلیٰ کی جانب سے اجمیرشریف کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی

Chadar from CM راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما کی جانب سے بھی خواجہ صاحب کے 812ویں عرس مبارک میں چادر پیش کی گئی, یہ چادر ریاستی بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صوبائی صدر حمید میواتی اجمیر لے کر پہنچے تھے

راجستھان کے وزیراعلیٰ کی جانب سے اجمیرشریف کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی
راجستھان کے وزیراعلیٰ کی جانب سے اجمیرشریف کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 12:21 PM IST

راجستھان کے وزیراعلیٰ کی جانب سے اجمیرشریف کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی

اجمیر:بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ راجستھان کے وزیراعلی بھجن لال شرما کی چادر لے کر خواجہ غریب نواز کے استانے پر پہنچے تھے جہاں پارٹی کے کارکنان اور درگاہ کے خادم و انجمن سید زادگان اور درگاہ کمیٹی کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ کی چادر کا جلوس درگاہ کے نظام گیٹ سے شروع ہوا اور خواجہ غریب نواز کے استانے مبارک پر پہنچا۔اسی درمیان چادر لے جانے والے روٹ کو لے کر تبدیلی سے پولیس نے اعتراض کا بھی اظہار کیا۔مورچہ کے حمید میواتی اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ چادر کا جلوس لے کر درگاہ پہنچے جہاں پولیس کی سیکیورٹی میں چادر کا جلوس روانہ ہوا

لیکن درگاہ کے بلند دروازے کے پاس جیسے ہی جلوس طے شدہ روٹ کی جگہ سون چراغ والے راستے سے سندلی مسجد کی طرف داخل ہونے لگا تو پولیس نے اعتراض جتا دیا اور طے شدہ روٹ سے ہی چادر لے جانے کو کہا۔ اسی پر کچھ دیر بحث ہوئی لیکن معاملہ سلجھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عرس مبارک کے موقع پر اجمیر درگاہ کا جنتی دروازہ کھول دیا گیا

حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں سی ایم کی چادر درگاہ کے خادم سید افشان احمد چشتی نے پیش کرائی اور چادر لانے والے وفد کو زیارت کرا کر دستار بندی اور تبرک نظر کیا, اس موقع پر حمید میواتی نے درگاہ کے بلند دروازے پر وزیراعلی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا اور صوبے میں امن و امان - خوشحالی - ترقی اور کامیابی کے لیے دعا بھی مانگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.