راجستھان کی کانگریس حکومت کو آج 17 دسمبر کو 2 برس مکمل ہوچکے ہیں، جہاں ایک جانب ریاستی حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد اور راجستھان مسلم بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کانگریس حکومت کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں تو وہیں راجستھان اردو اساتذہ تنظیم نے کانگریس حکومت کو اقلیتوں کے حوالے سے ہر مورچے پر فلاپ بتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان مدرسہ بورڈ، راجستھان حج کمیٹی، میوات ترقی بورڈ، اقلیتی محکمہ سبھی محکموں میں دو برس مکمل ہو جانے کے باوجود کسی طرح کی کوئی بھی تقرری حکومت راجستھان کی جانب سے نہیں کی گئی۔ مدرسہ پیرا ٹیچروں کو پرمانینٹ نہیں کیا گیا۔
راجستھان کے سرکاری اسکولوں سے اردو تعلیم کو ختم کر دیا گیا ہے، اقلیتوں کی جو بھی ترقی ہوئی تھی وہ بھی اچھی طرح سے نہیں ہو سکی ہے، اقلیتی محکمے کے جتنے بھی شعبے ہیں وقف بورڈ کے علاوہ تقروری نہیں ہوسکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے کام کرنے کے معاملے میں راجستھان حکومت کو سو نمبر میں سے زیرو نمبر دینا چاہوں گا۔