ETV Bharat / state

PM Modi in Chittorgarh بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو عوامی مفاد کی کوئی اسکیم نہیں رکے گی، مودی - وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس حکومت پر

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ’’میں عوام سے دکھ کے ساتھ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے پانچ سال پہلے اس کے لیے کانگریس کو ووٹ دیا تھا۔ راجستھان میں کانگریس نے عوام کو گمراہ کر کے حکومت تو بنائی لیکن حکومت نہیں چلا سکی۔

مودی
مودی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2023, 4:17 PM IST

چتوڑ گڑھ: وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس حکومت پر راجستھان کی ساکھ کو گزشتہ پانچ سالوں میں تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بنتی ہے تو وہ راجستھان کے مفاد عامہ کی کسی بھی اسکیم کو نہیں روکے گی وہیں غنڈہ گردی، بدعنوانی اور بے ایمانی کو روکے گی اور ہر غریب کو مستقل مکان، خواتین کی حفاظت اور روزگار فراہم کرکے راجستھان کو خوشحال بنائے گی۔ مودی پیر کو یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پورا راجستھان اور میواڑ جو سوچ رہا ہے وہ یہاں صاف نظر آرہا ہے اور راجستھان نے کال دی ہے کہ وہ راجستھان کو بچائیں گے اور بی جے پی کی حکومت لائیں گے۔ انہوں نے میواڑ اور راجستھان کو مہمان نوازی، لوک موسیقی، لوک ثقافت اور بہادری سے پہچانا ہے۔ ہمیں ہر ایک وراثت پر فخر کرنا ہے لیکن پچھلے پانچ سالوں میں کانگریس حکومت نے راجستھان کی ساکھ کو برباد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب جرائم کی خبر آتی ہے تو بہت دکھ ہوتا ہے اور وہ دکھی دل کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ آج جب جرائم کی بات آتی ہے تو کون سی ریاست سب سے اوپر آتی ہے، وہ ہمارا راجستھان ہے۔ اسی طرح خواتین، دلتوں اور پسماندہ طبقات پر مظالم کی بات کی جائے تو راجستھان پہلے نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’میں عوام سے دکھ کے ساتھ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے پانچ سال پہلے اس کے لیے کانگریس کو ووٹ دیا تھا۔ راجستھان میں کانگریس نے عوام کو گمراہ کر کے حکومت تو بنائی لیکن حکومت نہیں چلا سکی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اپنی کرسی بچانے میں مصروف ہیں جبکہ آدھی کانگریس ان کی کرسی گرانے میں مصروف ہے اور عوام کو ان کی حالت پر چھوڑ کر آپس میں لڑنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے تلنگانہ میں 13500 کروڑر کے کئی ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ کانگریس ملی بھگت میں لگی ہوئی ہے اور راجستھان کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور پچھلے پانچ سالوں میں بھی ایسا ہی کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا راجستھان میں ایسی حکومت قائم رہنی چاہیے، کیا ایک دن بھی قائم رہنی چاہئے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.