نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر راجستھان بی جے پی کے رہنماؤں سے دو ٹوک اور واضح انداز میں کہا ہے کہ پارٹی سے بڑا اور اوپر کوئی نہیں ہے اور ریاستی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے سب کو متحد ہونا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کو یہاں پارٹی سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں راجستھان بی جے پی کے سینئر رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ریاستی بی جے پی یونٹ میں گروپ بازی کا نوٹس لیا اور پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔
-
#WATCH | The meeting of the BJP Central Election Committee on Rajasthan elections is underway at the party's headquarters in Delhi
— ANI (@ANI) October 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
PM Narendra Modi, Home Minister Amit Shah, BJP President JP Nadda, Defence Minister Rajnath Singh along with CEC members and former Rajasthan CM… pic.twitter.com/odfm2YsYe7
">#WATCH | The meeting of the BJP Central Election Committee on Rajasthan elections is underway at the party's headquarters in Delhi
— ANI (@ANI) October 20, 2023
PM Narendra Modi, Home Minister Amit Shah, BJP President JP Nadda, Defence Minister Rajnath Singh along with CEC members and former Rajasthan CM… pic.twitter.com/odfm2YsYe7#WATCH | The meeting of the BJP Central Election Committee on Rajasthan elections is underway at the party's headquarters in Delhi
— ANI (@ANI) October 20, 2023
PM Narendra Modi, Home Minister Amit Shah, BJP President JP Nadda, Defence Minister Rajnath Singh along with CEC members and former Rajasthan CM… pic.twitter.com/odfm2YsYe7
راجستھان کی سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کے علاوہ راجستھان بی جے پی کے کئی دیگر سینئر رہنما پارٹی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھے۔ ان میں سے اکثر رہنماؤں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں ہیں۔ یہ اجلاس ریاست کی باقی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال اور حتمی شکل دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
اس اجلاس کے دوران مدھیہ پردیش کی 94 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم اجلاس میں 92 ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں ریاستوں کے امیدواروں کی اگلی فہرست ہفتہ یا اتوار کو جاری کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی نے خواتین ریزویشن بل اور سناتن دھرم پر کانگریس کو گھیرا
بی جے پی نے پہلے ہی مدھیہ پردیش اسمبلی کے انتخابات کے لیے 136 ناموں پر مشتمل چار فہرستیں جاری کی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق راجستھان اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے اس اجلاس میں جمعہ کو 100 سے زیادہ نشستوں کے لیے ناموں پر تبادلہ خیال کیا۔ تاہم اجلاس کے دوران 79 امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔
بی جے پی کی جانب سے راجستھان کے امیدواروں کی صرف ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔ راجستھان کے لیے 9 اکتوبر کو جاری ہونے والی اپنی پہلی فہرست میں بی جے پی نے 41 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے لیے 25 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، راجستھان میں 200 نشستیں ہیں۔ اس اجلاس میں تلنگانہ کے امیدواروں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی اے این ایس