ETV Bharat / state

Dotasara On Rajasthan Govt چوتھے سال میں بھی گہلوت حکومت کے خلاف کوئی حکومت مخالف لہر نہیں، ڈوٹاسرا - راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈوٹاسرا

ڈوٹاسرا نے ریاستی کانگریس کمیٹی کے دیگر پسماندہ طبقات کے شعبہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی عوامی فلاح و بہبود اور تاریخی کام کرنے کی وجہ سے گہلوت حکومت کی مدت کے چوتھے سال میں بھی حکومت کے خلاف کوئی مخالف لہر نہیں ہے۔Dotasara On Rajasthan Govt

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 22, 2022, 12:54 PM IST

جے پور: راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ ریاست کے کسانوں کے قرض کی معافی، وزیر اعلی چرنجیوی یوجنا سمیت کئی عوامی فلاح و بہبود اور تاریخی کام کرنے کی وجہ سے حکومت کی مدت کے چوتھے سال میں بھی حکومت کے خلاف کوئی مخالف لہر نہیں ہے۔Dotasara On Rajasthan Govt

ڈوٹاسرا نے آج ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے دیگر پسماندہ طبقات کے شعبہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان ریاست میں دیگر پسماندہ طبقات کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور یہ طبقہ ہمیشہ کانگریس پارٹی کے حق میں رہا ہے۔ دیگر پسماندہ طبقات کے لوگ تمام شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور دیگر پسماندہ طبقات نے کانگریس کی حکومت بنانے اور ملک کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی مضبوطی کے لیے دیگر پسماندہ طبقات نے جو تعاون دیا ہے اسے کانگریس کے تمام لیڈر تسلیم کرتے ہیں، اس لیے راجستھان میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد 10 دنوں میں دیگر پسماندہ طبقات کو راحت فراہم کرنے کے لیے کسانوں کے کوآپریٹو بینکوں سے لیے گئے قرضوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور راجستھان کی کانگریس حکومت نے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کئی اسکیمیں بنائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ashok Gehlot on BJP بھارت جوڑو یاترا کو ملی عوامی حمایت سے بی جے پی میں گھبراہٹ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.