ETV Bharat / state

راجستھان: 31 مئی کے بعد بھی 'نائٹ کرفیو' جاری رہے گا - راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت

ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کورونا انفیکشن کے حوالے سے جمعہ کے روز ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

راجستھان میں 31 مئی کے بعد بھی 'نائٹ کرفیو' جاری رہےگا

author img

By

Published : May 30, 2020, 10:35 AM IST

ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کورونا انفیکشن کے حوالے سے جمعہ کے روز ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ '31 مئی کے بعد بھی ریاست میں 'نائٹ کرفیو' جاری رکھا چائے نیز یہ بھی کہا کہ ہیلتھ پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے اور 'راجستھان پینڈیمک آرڈیننس' کے تحت جرمانے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔'

اجلاس میں گہلوت نے کہا کہ 'ہیلتھ پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے۔ چاہے وہ وی آئی پی ہی کیوں نہ ہوں۔'

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ 'ریاست کے تمام لوگ بار بار ہاتھ دھوتے رہیں، ماسک پہنیں اور معاشرتی فاصلے کے قواعد کا پورا خیال رکھیں۔ صرف ہیلتھ پروٹوکول پر عمل کرکے ہی ہم کورونا کے خلاف جنگ جیت سکیں گے۔'

وزیر اعلی نے کہا کہ' انتظامیہ کو ہیلتھ پروٹوکول پر کیمروں اور دیگر ذرائع سے سختی سے نگرانی کرنی چاہئے۔ لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ اور صحت کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.