ETV Bharat / state

NIA Raids راجستھان میں پی ایف آئی کے مشتبہ کارکنوں کے خلاف این آئی اے کی چھاپہ ماری

راجستھان کے جے پور، کوٹا، بنڈی اور سوائی مادھوپور سمیت متعدد مقامات پر این آئی اے کی ٹیم سابق پی ایف آئی عہدیداروں کے گھروں پر چھاپہ مارروائی کارروائی کرر ہی ہے۔

NIA raids at 7 locations of pfi in Rajasthan
سابق پی ایف آئی عہدیداران کے گھروں پر این آئی اے کا چھاپہ
author img

By

Published : Feb 18, 2023, 3:50 PM IST

جے پور: دارالحکومت جے پور سمیت ریاست بھر میں این آئی اے نے سابق پی ایف آئی کے عہدیداروں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارر کارروائی کررہی ہے۔ جے پور، کوٹہ، سوائی مادھوپور اور بنڈی سمیت دیگر مقامات پر ہفتہ کی صبح سے ہی چھاپے مارنے کارروائی کی جارہی ہے۔ اس دوران سابق پی ایف آئی عہدیداروں کو حراست میں لینے کی بھی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی اے نے ہفتہ کی صبح دارالحکومت جے پور سمیت ریاست بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے سابق عہدیداروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کارروائی کی۔

جے پور میں رام گنج نائی کی تھڑی جے سنگھ پورہ کھوڑ علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے این آئی اے نے سابق ضلع صدر محمد ندیم کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم ابھی تک این آئی اے حکام کی جانب سے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ کن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔ جے پور کے ساتھ کوٹہ، سوائی مادھو پور، بنڈی اور دیگر مقامات پر بھی تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔

کوٹہ میں چھاپہ مار کارروائی: این آئی اے کی ٹیم نے کوٹہ کے وگیان نگر علاقے میں انصار اندوری کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق انصار اندوری ایڈووکیٹ ہیں، اس کے علاوہ وہ PFI کے سابق رکن ہیں۔ وہ کافی عرصے سے پی ایف آئی سے منسلک رہے۔ تاہم این آئی اے کی ٹیم نے ان چھاپوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ وہیں کافی دیر تک انصاری سے پوچھ گچھ کے بعد واپس لوٹ گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی این آئی اے کی ٹیم کوٹہ میں دو بار الگ الگ چھاپے مار چکی ہے جس میں گزشتہ برس ستمبر میں کوٹہ، باران اور سنگوڈ میں بھی چھاپے مارے گئے تھے۔

اس کے بعد رواں برس جنوری کے مہینے میں بھی کوٹہ کے وگیان نگر علاقے میں پی ایف آئی کے ضلع صدر ساجد احمد کے وگیان نگر میں کرائے کے مکان پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ اسی طرح اننت پورہ تھانہ علاقہ کے مبارک منصوری کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے پی ایف آئی پر لگائی پابندی: بتا دیں کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگانے کے بعد مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگا دی ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.