ETV Bharat / state

Sewage Treatment Plant مزدوروں کی موت کے معاملے میں سی ایس، ڈی جی پی اور جے ڈی اے چیئرمین کو نوٹس - جے ڈی اے کے چیئرمین کو این ایچ آر سی کا نوٹس

سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ میں مزدوروں کی موت کے معاملے میں قومی انسانی حقوق کمیشن نے راجستھان کے چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور جے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں میں رپورٹ طلب کی ہے۔ NHRC on Sewage Treatment Plant

مزدوروں کی موت کے معاملے میں سی ایس، ڈی جی پی اور جے ڈی اے چیئرمین کو نوٹس

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 7:12 AM IST

نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے راجستھان کے چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اور جے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کے چیئرمین کو نوٹس جاری کرکے سیوریج کے کنویں میں مزدوروں کی موت کے معاملہ میں چار ہفتوں میں رپورٹ طلب کی ہے۔ این ایچ آر سی نے ایک بیان میں کہا کہ چیف سکریٹری کو یہ بتانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ آیا کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری ریاست راجستھان میں نافذ کی جا رہی ہے۔ ڈی جی پی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں درج ایف آئی آر کی موجودہ صورتحال اور ذمہ دار افسران کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں مطلع کریں۔ کمیشن تیسرے متاثرہ کی حالت معلوم کرنا چاہے گا جس کا مبینہ طور پر ایک اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ NHRC notice to Rajasthan DGP

جے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ سروس رولز کے تحت غلطی کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کے بارے میں رپورٹ پیش کریں، جن کی لاپرواہی سے حفاظتی سامان فراہم نہ کرنے سے دو جانیں ضائع ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیوریج کے اخراج کی شکایت تھی اور متاثرین، جو کزن تھے، انہیں کوئی حفاظتی سامان فراہم کیے بغیر کام پر جانے کے لیے مبینہ طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ کنواں مبینہ طور پر 25 فٹ گہرا ہے جس میں متاثرین کام کرنے کے لیے داخل ہوئے تھے اور جب وہ مین لائن والو کو کسنے کی کوشش کر رہے تھے تو یہ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں اچانک سیوریج کا فضلہ کنویں میں بہہ گیا اور دونوں متاثرین اس کی زد میں آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: NHRC Notice to Punjab Govt بچوں کی تعلیم سے متعلق پنجاب حکومت کو حقوق انسانی کمیشن کا نوٹس

کمیشن نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا جس میں کہا گیا تھا کہ 18 نومبر کو راجستھان کے کلواڑ علاقے میں جے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے 25 فٹ گہرے کنویں میں لیک ہونے والے والو کی مرمت کے دوران دو مزدوروں کی موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ایک ساتھی کو پولیس افسر نے کنویں میں چھلانگ لگا کر بچایا۔ انہوں نے کہا کہ اے ایک اسپتال میں طبی علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔کمیشن نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ وہ مسلسل حکام پر زور دے رہا ہے کہ وہ مشینوں کی مدد سے اس طرح کے خطرناک کام کرائیں، لیکن یہ بغیر حفاظتی آلات کے دستی طور پر کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر جان و مال کا نقصان ہورہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.