ETV Bharat / state

NDP Leader نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے اجمیر میں زیرالتوا منصوبوں کو پورا کرنے کا وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق ضلع صدر دھرمیندر سنگھ راوت نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اجمیر میں زیرالتو منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کا مطالبہ کیا۔

author img

By

Published : May 30, 2023, 4:57 PM IST

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کا وزیراعظم مودی سے وعدہ نبھانے کا مطالبہ

اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں 31 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی یک روزہ دورے پر آئیں گے۔ دورہ اجمیر کے دوران عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔ اس سے پہلے سال 2018 میں وزیراعظم نریندر مودی نے اجمیر کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے ایسٹرن راجستھان کینال پروجیکٹ کے حوالے سے عوام سے کچھ وعدے کئے تھے۔ جسے بی جے پی انتخابات کے بعد پوری طرح بھول چکی ہے۔ ضلع اجمیرمیں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق ضلع صدر دھرمیندر سنگھ راوت نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی سے اجمیر کے باشندوں سے جو وعدہ کیا تھا نبھانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔2018 سے لوگ پروجیکٹ کے مکمل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ ERCP اسکیم کو قومی منصوبہ قرار دیا جائے گا۔ جس سے راجستھان کے 13 اضلاع کو براہ راست فائدہ ملے گا۔ اس کے ذریعہ کسانوں کو نہ صرف آبپاشی کا پانی میسر ہوگا بلکہ لوگوں کو پینے کے لئے میٹھا پانی بھی ملے گا۔ لیکن آج تک اس منصوبے کو مکمل نہیں کیا گیا۔ جب بھی اس پروجیکٹ کو لے کر سوال اٹھتے ہیں، بی جے پی اور کانگریس کے لیڈر ایک دوسرے پر الزام تراشی شروع کر دیتے ہیں۔جس کی وجہ سے عوام خود کو ٹھگا سا محسوس کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Ajmer Sharif Dargah وزیراعظم نریندر مودی کا دورۂ اجمیر اکتیس مئی کو

ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس اسکیم کے حوالے سے بڑا اعلان کرنا چاہیے۔ اسے جلد از جلد عملی جامہہ پہنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ تیرتھراج پشکر کو بھی ایودھیا کی طرح ترقی دی جائے۔ سیوریج کا پانی پشکر سروور تک پہنچنے سے عقیدت مندوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.