یہ احتجاجی مظاہرہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع کربلا درگاہ Protest in Karbala Jaipur کے باہر کیا گیا، یہاں پر کابینہ وزیر ڈاکٹر مہیش جوشی کے خلاف جم کر نعرے بازی Muslim Organizations Protest کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ جس طرح سے کابینہ وزیر اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہے ہیں، یہ غلط ہے۔
ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگ وزیر اعلی اشوک گہلوت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد ایسے لوگوں پر کاروائی کی جائے جو وقف جائیداد کو خرد برد کرنا چاہتے ہیں۔ احتجاج Muslim Organizations Protest in Jaipur کر رہے لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں کالی پٹی باندھ رکھی تھی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ راجستھان مسلم وقف بورڈ Rajasthan Muslim Waqf Board کی زمین پر کسی طرح کا کوئی پروگرام نہی ہو سکتا لیکن کابینہ وزیر اپنی طاقت کا غلط استعمال کر کے بنا اجازت کے پروگرام منعقد کروا رہے ہیں، اس کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ تمام مظاہرین کو کربلا درگاہ Protest in Karbala Jaipur کے چوراہے پر ہی پولیس نے روک لیا۔ معاملے کو دیکھتے ہوئے کثیر تعداد میں پولیس کی نفری علاقے میں تعینات کی گئی تھی۔