ETV Bharat / state

مسلمانوں نے مندر کی تعمیر کے لئے زمین عطیہ کی - مسلمانوںنے مندر کے لیے زمین دی۔

گاؤں کے مسلمانوں نے آپس میں مشورہ کرکے طے کیا کہ مندر کے نزدیک قدیم قبرستان کی زمین کو مندر کے لئے عطیہ کردی جائے تاکہ مندر کی تعمیر کا مسئلہ ختم ہوسکے۔

مندر کی تعمیر
مندر کی تعمیر
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:47 AM IST

ریاست راجستھان کے ضلع سیکر میں مسلمانوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے کولیرا گاؤں میں 0.2100 ہیکٹیئر زمین سورجل ماتا مندر کے لئے عطیہ کر دیا۔

مندر کی تعمیر

ضلع سیکر کے کولیرا گاؤں کی آبادی تقریبا نو ہزار ہے، اس گاؤں میں ہندو اور مسلمان دونوں مذاہب کے لوگ رہتے ہیں، یہ مندر گاؤں کے نزدیک بنا ہوا تھا، چار سال قبل گاؤں کے لوگ اس مندر کو بڑا بنانا چاہتے تھے لیکن مندر کے پاس اتنی زمین نہیں تھی کہ اس کی تعمیر بڑے پیمانے پر کی جائے، زمین کی کمی کے باعث مندر کی تعمیر ممکن نہیں تھی۔

مندر کے اس مسئلہ کی خبر جب گاؤں کے مسلمانوں کو ہوئی تو انہوں نے آپس میں مشورہ کرکے طے کیا کہ مندر کے نزدیک قدیم قبرستان کی زمین کو مندر کے لئے عطیہ کر دی جائے تاکہ مندر کی تعمیر کا مسئلہ ختم ہوسکے۔

اس مسئلہ کو ختم کرنے کے لئے گاؤں کے مسلمانوں نے قبرستان کی زمین کو مندر کے لئے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد ایک بڑی مندر کی تعمیر ممکن ہو سکی۔

واضح رہے کہ مندر کے چہار جانب سینکڑوں برس قدیم قبرستان تھا اور صرف تھوڑی سی زمین مندر کے لئے دی گئی تھی، برسوں سے گاؤں میں دوسرے قبرستان بھی تعمیر کر دئے گئے تھے لیکن اس قبرستان میں قبروں کی وجہ سے یہاں کوئی دوسرا کام نہیں ہوا، وہیں مندر کو عطیہ کی گئی زمین پنچایت کے کھاتے میں لکھ دی گئی ہے جس کی وجہ سے اب یہ زمین سرکاری ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.