راجستھان کے ضلع اجمیر ڈویژن کے انچارج اور دہلی سلطان پور کے ایم ایل اے مکیش کمار اہلوت اجمیر کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ سفر کے دوسرے روز انہوں نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں پھولوں کی چادر پیش کی۔ اس دوران انہوں نے ملک میں امن اور بھائی چارے کی دعا کے ساتھ اپنی زندگی میں کامیابی کی منت مانگی اور راجستھان میں عاپ کی حکومت بننے کی دعا کی۔ خادم سید قاسم چشتی نے مکیش کمار اہلوت کو درگاہ پر حاضری کروائی اور رکن انجمن سید منور پہلوان نے خصوصی دعا دی۔
اس دوران عام آدمی پارٹی کے ریاستی نائب صدر کیرتی پاٹھک، مہیلا شکتی ریاست کی نائب صدر مینا تیاگی، ضلع صدر روی بلوٹیا، میڈیا انچارج پرتھوی سنگھ ناروکا اور آپ کے کئی عہدیداران ان کے ساتھ موجود تھے۔ عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کی جانب سے بھی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں چادر پوشی ہوتی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کیجریوال اور ان کی پارٹی کو خواجہ صاحب کے فضل و کرم سے کامیابی حاصل ہوتی رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے لیڈر شہناز ہندوستانی اکثر خواجہ صاحب کی بارگاہ میں آکر حاضری دیتے رہے ہیں۔ اس مرتبہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں مکیش عقیدت کی چادر لے کر اجمیر درگاہ پہنچے تھے۔ درگاہ کی زیارت کے بعد مکیش اہلوت تیرتھ گرو پشکر کے لیے روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے برہما جی کے مندر کا دورہ کیا اور جھیل پر پوجا کی۔