ETV Bharat / state

اجمیر: عقیدت مندوں نے امام کی چوکی کی رسم ادا کی

محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی اجمیر شریف درگاہ میں ذکر حضرت امام حسین علیہ السلام کا آغاز ہو گیا ہے، عقیدت مندوں نے چاند کے دیدار کے ساتھ ہی امام کی چوکی کی رسم ادا کی۔

muharram preparation, imam chauki washed by pilgrims in ajmer
عقیدت مندوں نے امام کی چوکی کی رسم ادا کی
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 3:50 PM IST

سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے دربار میں خدام خواجہ کی جانب سے مرثیہ خوانی کی گئی اور امام حسین کے ساتھ ہی ان کے 72 شہیداء کو سلامی دی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

خواجہ غریب نواز کے جھالرا کے پانی سے امام کی چوکی کو غسل دیا گیا اور امام بارگاہ میں سلام پیش کر نظر و نیاز کی گئی۔

امام کی چوکی کی رسم ادائیگی کے موقع پر ضلع پولیس نے حفاظتی انتظامات کیے اور عقیدتمندوں کو کورونا گائیڈ لائن کے مطابق محرم کی رسم ادا کرنے پر پابند کیا۔

مزید پڑھیں:

اسلامی نئے سال کا چاند نظر آیا، یوم عاشورہ 30 اگست کو

غورطلب ہے کی پہلی محرم سے یوم عشرہ تک مسلم علاقوں میں غم حسین منایا جاتا ہے اور گلی محلوں میں تعزیہ داری کی جاتی ہے۔ لیکن اس مرتبہ اجمیر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے صرف محرم کی رسم کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.