ETV Bharat / state

عید کو لے کر مفتی اعظم شیر محمد کی اپیل - عید کو لے کر مفتی اعظم شیر محمد کی اپیل

عالمی وباء کورونا کے درمیان راجستھان کے مفتی اعظم شیر محمد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ گھروں میں ہی نماز، روزہ، قرآن، نفل اور تراویح کا اہتمام کریں۔ عید کے موقع پر حکومت اور پولیس انتظامیہ کا تعاون کریں اس کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

mufti sher mohammad's appeal regarding Eid
عید کو لے کر مفتی اعظم شیر محمد کی اپیل
author img

By

Published : May 19, 2020, 10:25 PM IST

ماہ رمضان المبارک کے ختم ہونے میں کچھ ہی روز بچے ہیں اور اس کے بعد عید الفطر کا تہوار منایا جائے گا۔ اس تہوار کے درمیان بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کافی زیادہ پیر پسار رہی ہے۔ اس صوبہ کے مدنظر اب مسلم برادری کے مذہبی رہنماؤں کی جانب سے اپیل بھی کی جارہی ہے۔

شیر محمد مفتی اعظم راجستھان

ریاست راجستھان کے مفتی شیر محمد کی جانب سے ایک بڑی اپیل کی گئی ہے۔ اس اپیل میں مسلم برادری سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر اپنے گھروں میں ہی رہیں اور عید الفطر کی نماز کے طور پر نفل کی نماز اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔

mufti sher mohammad's appeal regarding Eid
عید کو لے کر مفتی اعظم شیر محمد کی اپیل

انہوں نے کہا کہ موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے شہر قاضی صاحبان، علمائے کرام، مفتی حضرات اور تمام لوگ اپنی وطن پرستی کا ثبوت دیں اور بھارت کو اس کورونا وائرس جیسی وبا سے بچائیں۔ ایک ساتھ کسی طرح سے کوئی بھی نماز ادا نہ کرے، کیونکہ ایک ساتھ جمع ہونے پر یہ وبا کافی زیادہ لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

مفتی صاحب نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ہم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پولیس انتظامیہ کا تعاون کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج موجودہ وقت میں جس طرح کے حالات ہو رہے اس کے مدنظر حکومت کی جانب سے ہمارے لیے جو فیصلہ لیا جا رہا ہے وہ ہمارے لیے کافی زیادہ بہتر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.