ETV Bharat / state

راجستھان: اب تک دو کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین دی گئی - rajasthan vaccination news

راجستھان میں اب تک دو کروڑ 20 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

راجستھان: اب تک دو کروڑ سے زائد افراد کو ویکسن دی گئی

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 2:24 PM IST

ریاست راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کی جارہی ویکسینیشن کے تحت اب تک ریاست میں 2 کروڑ 20 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔

محکمہ میڈیکل کے مطابق منگل تک ریاست میں کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری دو کروڑ 20 لاکھ 37 ہزار 753 خوراکیں دی گئیں۔ ان میں سے ایک لاکھ سات ہزار 340 ویکسین نجی ہسپتالوں میں لگائی گئیں۔ منگل کو چار لاکھ 27 ہزار 303 ویکسین لگائی گئیں جن میں سے دو لاکھ 94 ہزار 914 ویکسین 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو دی گئیں۔

ویکسین میں اب تک ایک کروڑ 83 لاکھ 40 ہزار 354 پہلی خوراک اور 36 لاکھ 97 ہزار 399 دوسری خوراک شامل ہے۔ 22 جون کو تین لاکھ 55 ہزار 812 افراد نے پہلی خوراک لی جب کہ 71 ہزار 491 افراد کو دوسری خوراک ملی۔

اب تک 60 لاکھ سال سے زیادہ عمر کے 55 لاکھ 55 ہزار 914 افراد کو اس کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور 18 لاکھ 60 ہزار 907 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔ منگل کو ان عمروں کے 7632 افراد کو کورونا کی پہلی خوراک ملی جبکہ 32 ہزار 201 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سب کے لئے مہم کا آغاز

اسی طرح 45 سے 59 سال عمر کے 62 لاکھ 37 ہزار 301 افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے جب کہ 10 لاکھ 34 ہزار 353 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ 22 جون کو 45 سے 59 سال کی عمر کے 52 ہزار 942 افراد نے پہلی خوراک حاصل کی جب کہ 37 ہزار 975 افراد کو دوسری خوراک ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.