ETV Bharat / state

Ashok Gehlot Hits BJP ٹرکوں میں بھر کر پیسے بی جے پی کے دفتر پہنچتے ہیں

جہاں بی جے پی اقتدار میں ہیں وہاں پیسہ ٹرک میں بھر کر بی جے پی کے دفتر پہنچ جاتا ہے جو ملک کے خلاف ایک بڑی سازش ہے۔ یہ بات راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ایک تقریب دوران کہی۔ Ashok Gehlot On BJP

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 7:10 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی BJP پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں بی جے پی اقتدار میں ہے وہاں پیسہ ٹرک میں بھر کر بی جے پی کے دفتر پہنچ جاتا ہے جو ملک کے خلاف ایک بڑی سازش ہے۔Ashok Gehlot On BJP اشوک گہلوت نے یہ بات پیر کو یہاں شہید میموریل میں ریاستی کانگریس کی جانب سے منعقد یوم آزادی کی تقریبات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے ساتھ بہت بڑی سازش ہے۔ کانگریس کارکنان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، سچائی آپ کے ساتھ ہے اور جیت کانگریس کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گوا، اروناچل، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور اب مہاراشٹر میں آلو اور پیاز سے حکومتیں نہیں بدلی گئی ہیں۔ مودی جی نے نوٹ بندی کی، عام فہم کی بات ہے، 1000-500 کے نوٹ بند کر دیے گئے، وہ نوٹ بڑی جگہ پر قابض ہیں۔ ایک ہزار کا نوٹ بند کر کے دو ہزار کا نوٹ کیوں متعارف کرایا گیا؟ روپے کی نقل و حمل میں دو ہزار کا نوٹ کم جگہ لے گا، اسی لیے ایسا کیا گیا۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ لوگ چھوت کو ختم کرنے کی بات کیوں نہیں کرتے؟ مودی کے گجرات ماڈل کو فلاپ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'گجرات ماڈل فلاپ ماڈل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ماڈل کر کے نریندر مودی دہلی پہنچے ہیں۔ ماڈل کچھ نہیں صرف مارکیٹنگ ہے۔ آج آئی ٹی اور سوشل میڈیا کا دور ہے، بی جے پی والے اس پر بہت پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت منعقد پروگرام ایسا موقع تھا کہ جب ملک میں تناؤ کا ماحول ہو، ایسے میں مودی جی پیغام دیتے تھے، لیکن اس سلسلے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کا نام مرکزی حکومت نے دیا ہے، کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اس کے تحت پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ راجستھان کی اسکیموں، خاص طور پر چرنجیوی اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کو راجستھان ماڈل کو اپنانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress on Ed: ای ڈی نے حکومت کے دباؤ میں آکر سونیا گاندھی کو طلب کیا ہے، کانگریس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.